یو ایس بی فلیش ڈرائیو کو پلگ کر کے مائی کمپیوٹر سے کھولنے پر آپ نے
“Please insert a disk into Removable Disk”
کاایررتو ضروردیکھا ہو گا ۔کیونکہ یو ایس بی فلیش ڈرائیوز کا یہ ایک عام مسئلہ ہے۔ایسی فلیش ڈرائیو کو خراب سمجھ کرکسی دراز میں یا کچرے کے ڈبے میں پھینکے سے پہلے آئیے ایک تجربہ کر کہدیکھتے ہیں شاید یہ ٹھیک ہو جائے۔ایک بات کا خیال رہے کہ اس تجربے کے دوران یو ایس بی ڈرائیو تو ٹھیک ہو سکتی ہے لیکن اس میں موجود ڈیٹا ضائع ہو سکتا ہے۔
جو یو ایس بی فلیش ڈرائیو چل نہ پا رہی ہو اکثر فارمیٹ بھی نہیں ہوتی۔ جب اسے فارمیٹ کرنے کی کوشش کی جائے تو درج ذیل ایرر ملتا ہے۔
“Windows was unable to complete the format”
ایسی یو ایس بی کو ٹھیک کرنے کے لیے اسے سسٹم میں پلگ کریں۔مائی کمپیوٹر کے آئی کن پر رائٹ کلک کرکے
پر کلک کریں۔Mange
پر کلک کریں۔Mange
کمپیوٹر منیجمنٹ یوٹیلیٹی کھل جائے گی۔
پر کلک کریں۔Disk Management
بائیں طرف موجود مینو میں اسٹوریج کے نیچے موجودتمام سسٹم ڈرائیوز اس کے سامنے آجائیں گی۔اس میں فلیش ڈرائیو بھی موجود ہو گی۔ دیگر ڈرائیوز کے تو نام بھی موجود ہوں گے لیکن یو ایس بی کا چونکہ نامنہیں آرہا ہو گا اس لیے اسے
سے پہچاننا ہو گا۔جبکہ ونڈوز اسےاس کے سائز کے طور پر دِکھا رہی ہو گی۔ Unallocated space
کا مطلب ہے کہ یہ اسپیس فارغ پڑی ہے، اس کا ابھی کوئی پارٹیشن نہیں بنایا گیا۔Unallocated space
سے پہچاننا ہو گا۔جبکہ ونڈوز اسےاس کے سائز کے طور پر دِکھا رہی ہو گی۔ Unallocated space
کا مطلب ہے کہ یہ اسپیس فارغ پڑی ہے، اس کا ابھی کوئی پارٹیشن نہیں بنایا گیا۔Unallocated space
جب تک کسی ڈرائیو کا پارٹیشن نہ بنا ہو اسے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔یہ اسپیس مائی کمپیوٹر میں نظر نہیں آتی۔
دراصل ہم یو ایس بی کا پارٹیشن بنانے جا رہے ہیں۔یو ایس بی کی یہاں موجود اسپیس پر رائٹ کلک کرتے
پر کلک کریں۔New Simple Volume ہوئے
NTFSچونکہ ہر نئے پارٹیشن کو استعمال کرنے سے پہلے سمپل والیم وزارڈ شروع ہو جائے گا۔فائل سسٹم
اور والیم لیبل آپ جو چاہیں منتخب کر سکتے ہیں۔فارمیٹ کرنا ضروری ہوتا ہے اس لیے نیچے موجود
پر بھی چیک لگا دیں۔Perform a quick format
اس کے بعد نیچے موجود نیکسٹ کے بٹن پر کلک کر دیں۔آخری ونڈو پر بتایا جائے گا کہ کام مکمل ہو چکا ہے۔
کے بٹن پر کلک کر دیں۔Finish
اب اگر آپ ڈسک منیجمنٹ میں دیکھیں تو اس ڈرائیو کو بھی موجود ہونا چاہیے۔
اس کی تصدیق کے لیے مائی کمپیوٹر کو کھول کر دیکھیں۔ اب ونڈوز کو فلیش ڈرائیو کو پہچاننے میں کوئی دشواری نہیں ہونی چاہیے اور یہ ڈرائیو بھی دیگر ڈرائیوز کے ساتھ موجود ہونی چاہیے۔
یہ طریقہ صرف یو ایس بی فلیش ڈرائیو ہی کے لیے نہیں بلکہ میموری کارڈز وغیرہ کے لیے بھی کارآمد ہے۔
یو ایس بی فلیش ڈرائیو کو ٹھیک کرنے کے کئی طریقے ہیںگر یہ طریقہ آپ کے لیے کام نہ کرے تو آپ کو کوئی اور طریقہ آزمانا ہو گا۔
Post A Comment:
0 comments: